کاروار9/فروری (ایس او نیوز) یہاں موڈگا نیشنل ہائی وے پر کار اور ماروتی کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت شافعہ محمد سید (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثے میں کار پر سوار دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ سنیچر صبح پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ماروتی اومنی کار گوا سے انکولہ واپس جارہی تھی کہ کاروار موڈگا میں مخالف سمت سے آنے والی لاری ان کی کار سے ٹکراگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک دوسالہ بچہ سمیت ماروتی ڈرائیور زُبیر اور میناز زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کاروار ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
کاروار مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔